پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیرپور کا دورہ کیا اور ٹامیوالی میں بہاولپور کور کی فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کو فیلڈ مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد آپریشنل ماحول میں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مہارتوں کو بڑھانا ہے۔
General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (#COAS) visited troops at Khairpur Tamewali (KPT) to witness Field Exercise of Bahawalpur Corps.@OfficialDGISPR #PakistanArmy #Pakistan
COAS was briefed about Field Exercise, aimed at enhancing professional skills at… pic.twitter.com/wxPbBOmqQI
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 2, 2023
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں شریک فوجیوں سے بات چیت کی اور انہیں ہر حال میں روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران آرمر، میکنائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا بھی مشاہدہ کیا۔