اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اپنے پہلے ورکنگ ڈے کا آغاز پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع سے ملاقات سے کیا۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے ملاقات کے بعد ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن III نے پینٹاگون میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی میزبانی کی۔ دوطرفہ دفاعی تعاون کی پیش رفت اور ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل عاصم منیر اتوار کو اسلام آباد سے روانہ ہوئے اور برطانیہ میں 2 دن گزارنے کے بعد منگل کی دوپہر امریکی دارالحکومت پہنچے۔ برطانیہ میں ان کی مصروفیات کی تفصیلات عام نہیں کی گئی ہیں کیونکہ بظاہر یہ ایک نجی دورہ تھا۔
پینٹاگون کی بریفنگ کے دوران آرمی چیف کے دورے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
صحافی نے مزید استفسار کیا کہ کیا وہ پاکستان سے افغانوں کی ملک بدری یا ممکنہ طور پر یوکرین بھیجے جانے کے لیے فوجی ساز و سامان کی خریداری پر بات کریں گے۔
سیکرٹری دفاع کے علاوہ جنرل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، اس کے علاوہ ان کی امریکی ایوان اور سینیٹ کے سینئر ارکان سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔