نوجوانوں کوریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کے بار ے میں آگاہی دی جائے ،آرمی چیف 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے دشمن قوتوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی جان و مال کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن و استحکام کے حصول کے لیے کئی آزمائشوں کا سامنا کیا ہے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکا کو اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کے پھیلاؤ، سرحدی کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا

اس کے علاوہ آرمی چیف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے نتیجے میں معیشت پر پڑنے والے مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا جس نے معیشت کی بہتری کے لیے متعدد فعال اقدامات کیے ہیں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر قومی اور صوبائی سطح پر مختلف شعبوں میں پوری طرح مصروف عمل ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔