پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعلیٰ امریکی فوج اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
بطور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔ دورے کے دوران افغانستان اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے میں پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کویت کا دورہ کیا اور خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی۔
اس اہم دورے میں آرمی چیف کے ہمراہ نگرا ن وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی تھا۔