139
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک دہشت گرد ہتھیار نہیں ڈالیں انہیں نہیں چھوڑیں گے
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان میں عثمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جنرل عاصم منیر نے علاقے میں تعینات افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جب تک وہ ہتھیار نہیں ڈالتے تب تک انہیں نہیں چھوڑیں گے
واضح رہے کہ اس علاقے میں دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔