اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہمسایہ ممالک سے رابطہ کرلیا ہے جس کے اچھے نتائج ملیںگے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل باجوہ کے ہمسایہ ممالک سے رابطوں کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ ملک کیلئے جلد بہتری کی خبر آئے گی
واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی امریکی نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کیا تھا اور آئی ایم ایف پر جلد قرض کے لیے دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
اس سے قبل پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پائرس ریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کردی ہیں۔