اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے میں کراچی سے ہمارے ایک سینئر رہنما علی زیدی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے 3000 سے زائد کارکنوں کو گرفتار، اغوا اور ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
اپنےسینئر قائدین میں سے ایک اور یعنی علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے3000 سےزائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جاچکاہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو گرفتار، اغوا اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے۔ ان سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 15, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 رمضان کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر پولیس کی جانب سے مزید غیر قانونی کارروائیوں سمیت زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر کام شروع ہے وہ ہمیں کمزور کریں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کام نہیں آئیں گے، تمام ہتھکنڈے عوام کے غصے میں اضافہ کر رہے ہیں اور لندن کے اس منحوس منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگتیں گے۔۔
افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میچ ہار کی طرف جاتا ہے تو ٹیم کپتان کی طرف دیکھتی ہے، جب وہ گرتا ہے تو ٹیم ہار جاتی ہے، جب تک کسی ٹیم کا کپتان کھڑا ہوتا ہے۔ ٹیم لڑتی رہتی ہے،