اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کا الیکشن یا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ڈیڑھ سال سے اپنے اوپر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس پورے کیس میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تحقیقات کرکے ریفرنس عدالت میں بھیجنے کے بعد تمام دلائل مکمل کرنے اور پورا موقع فراہم کرنے کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے، 14 مہینے. 40 سے زائد پیشیاں ہوئیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3 بار عدالت میں پیش ہوئے، اس دوران وہ کیس سے فرار کے راستے تلاش کرتے رہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیشن عدالت کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جواب جمع کرانے کا پورا موقع دیا گیا
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے جس بھی کیس کے بارے میں پوچھا جاتا ہے وہ اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہیں، صرف توشہ خانہ کیس کی چوری پکڑی گئی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں، ان کے کیس کو نواز شریف کے کیس سے جوڑنے کی ضرورت نہیں، نواز شریف نے خود کو احتساب کے لیے عدالت میں پیش کیا اور سرخرو ہو گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینا تھا تو اپریل 2022 کے پہلے دن بھی لیا جا سکتا تھا، سابق وزیراعظم کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا۔ آج قوم کو سابق وزیراعظم کی شناخت کا پتا چل گیا ہے، آج جب انہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا تو باہر کوئی نہیں تھا، کوئی چور کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا۔