اسلام آباد ،جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ،اسلام آباد، سیکٹر جی الیون میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

  توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے حکم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ جی 11 میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی تمام سڑکوں کو سیل کر دیا گیا, دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنان کی گرفتاری شروع کر دی گئی

یہ بھی پڑھیں

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ

اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کر دی گئیں۔ جوڈیشل کمپلیکس تک پہنچنے کے لیے صرف سری نگر ہائی وے کھلی ہے۔

پی ٹی آئی کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت ہوگی، ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا کارکن کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ عمران خان کی گاڑی کے ساتھ آنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ ایک قیدی وین کو G-11 چوک پہنچا دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com