369
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان المبارک 1444 ہجری کے آغاز سے اب تک دو کروڑ سے زائد افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کر چکے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے جرنل پریذیڈنسی کے سربراہ اور کعبہ کے امام شیخ عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ رمضان المبارک کے آغاز سے لے کر اب تک دو کروڑسے زائد روزے د ارمسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کے لیے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر عمرہ زائرین تھے اور ان میں بڑی تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔عرب میڈیا کی ایک اور رپورٹ میں وزارت خارجہ اور وزارت حج و عمرہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں اب تک 11 لاکھ 49 ہزار سے زائد مسلم ممالک کے زائرین عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔