رمضان المبارک کی آمد ، پاکستان بھر میں گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رمضان قریب آتے ہی گوشت کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ سیالکوٹ میں مرغی کا گوشت 107 روپے اضافے کے ساتھ 700 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ۔

بکرے کا گوشت 1800کی بجائے 2700 روپے کلوتک جاپہنچا جبکہ گائے کا گوشت 800 کی بجائے 1200 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹماٹر 4 روپے کلو، عوام خوش، کاشتکار پریشان کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔ سرکاری قیمت 650 روپے کے بجائے 700 روپے سے زائد پر فروخت ہونے لگا۔ جبکہ زندہ مرغی 500روپے کلو ہوچکی ہے۔ دکاندار مرغی پولٹری فارمز سے مہنگی ملنے کا شکوہ کررہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو رمضان المبارک میں مرغی کا فی کلو گوشت 800 روپے تک جاسکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔