ایشیا کپ پاکستان میں ہو گا یا نیوٹرل مقام پر، فیصلہ آج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے تاہم گزشتہ سال ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ بھارتی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں نہیں جائے گی .

بھارت کے اس سال پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس حوالے سےپی سی بی کی درخواست پر ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بحرین میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کے لیے بحرین میں ہیں جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچ گئے ہیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا تاہم مقام تبدیل کیا جائے گا۔ اس سال ایشیا کپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔Asia

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca