شمالی وزیرستان،دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا،پاک فوج کے تین جوان شہید

اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا، چیک پوسٹ پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا، پاک فوج کے جوانوں کی جرأت مندانہ کارروائی کے نتیجے میں بڑی تباہی ٹل گئی۔

خودکش حملہ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم، سپاہی جہانگیر خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار صاحب خان شہید کی عمر 41 سال، تعلق میانوالی سے تھا، نائیک محمد ابراہیم کی عمر 40 سال، تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور سپاہی جہانگیر خان کی عمر 24 سال، تعلق مردان  سے تھا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com