میانوالی کے تھانہ مکڑوال پرجدید ہتھیاریوں سے لیس دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ  مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑوال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور SHO اور محرر کی بہادری اور فرض شناسی پر حوصلہ افزائی کی۔

میانوالی پولیس حکام کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں اور دہشت گردوں نے میانوالی میں مکڑوال تھانے پر حملہ کیا جس کا پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی پی او) میانوالی محمد نوید حملے کے فوری بعد مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال پہنچ گئے

آئی جی پنجاب نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور تعاون فراہم کریں۔

 

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میانوالی حملے کے پیش نظر خصوصی 4 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جیز ٹریننگ، سپیشل برانچ، آپریشنز اور ڈی آئی جی آئی ٹی شامل ہیں، کمیٹی میں آر پی او سرگودھا بھی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب نے میانوالی بالخصوص تھانہ مکڑوال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بھرپور سرچ آپریشن کیا جائے، دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔ زیرو ٹالرنس کے تحت کیفر کردار تک پہنچایا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

علاوہ ازیں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے حوصلے سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، پولیس جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے بہادر جوانوں کو سلام۔

نگراں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے یہ جوان قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com