جناح ہائوس پرحملےکی منصوبہ بندی پہلےسے زمان پارک میں کی گئی تھی،گرفتار ایک اور ملزم کا اعترافی بیان

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)9مئی کو جناح ہائوس حملے  میںگرفتار ہونے والے ایک اور ملزم کا  اعترافی بیا ن سامنے آ گیا ۔ ملزم کی شناخت حاشر خان درانی کے نام سے ہوئی ، ملزم کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے، ملزم نے 9 مئی واقعہ سے متعلق حیران کن انکشافات اور اعترافات کئے ۔ملزم حاشر درانی نے بتایاکہ وہ 9 مئی کو جناح ہائوس حملے کے وقت وہاں موجود تھا اور دوران حملہ چیخ چیخ کر انقلاب کے نعرے لگاتا رہا اور وہاں موجود لوگوں کے افواج پاکستان کے خلاف جذبات ابھارتا رہا۔

انصاف یوتھ ونگ لاہور کے انفارمیشن سیکرٹری ملزم حاشر خان درانی نے کہا کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ کی گرفتاری کے بعد جو کور کمانڈر ہائوس پر حملہ ہوا اسکی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی تھی، پی ٹی آئی کی قیادت نے یہ منصوبہ بنایا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔ملزم شرپسند نے بتایا کہ پہلے سے پلاننگ کی ہوئی تھی جسکے تحت ہم نے جناح ہائوس پر حملہ کیا

یہ حملہ اس بیانیہ کی عکاسی تھا جو چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں بھرا تھا وہ اثر انداز ہوا، میں بھی حملہ کے وقت وہاں موجود تھا ، میں نے بھی ویڈیو بنائی، لوگوں کو اکسایا کہ لوگو انقلاب آگیا، جھنڈا لہرا کر کہا کہ اب یہ کور کمانڈر ہائوس نہیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکے کا بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com