اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سنگجانی کے مقام پر قیدی وینوں پر نامعلوم افراد کے حملے کو پولیس کا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او نے ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا کہا جبکہ وہ اب بھی وہیں موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے 80 سے زائد لوگ قید وین میں تھے جنہیں عدالت نے آج رہا کیا، اب ان کی گرفتاری ایک اور ایف آئی آر میں ڈال دی گئی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدالت میں پیشی کے بعد قیدیوں کو اٹک جیل شفٹ کیا جا رہا تھا، اس دوران فیصل ٹاؤن کے سامنے گاڑی کو موڑ کر 26 نمبر لایا گیا جہاں شبیر تنولی نامی ایس ایچ او نے قیدیوں کی گاڑیاں رکوائیں اور شیشے توڑ دیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ شبیر تنولی نے ہمارے بندوں کو بھاگنے کا کہا جبکہ ہمارے بندےضد کر کے وہاں کھڑے ہیں اور پولیس یہ ڈرامہ کر رہی ہے، ہمارے لوگ سرکاری ملازم ہیں ، ایم پی ایز ہیں، وہ نہیں بھاگ رہے۔
33