اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مانچسٹر ایئر پورٹ پر تشددد واقعہ میں متاثر ہ خاندن کے وکیل عامر انور نے کہا کہ متاثرہ کے اہل خانہ کا خیال ہے کہ یہ پولیس ہماری نمائندگی نہیں کرتی، وہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور ان کا مکمل احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیانیہ کے مطابق پولیس نے میڈیا کے ساتھ معلومات شیئر کیں اور حقائق کو تبدیل کرنے کی دانستہ کوشش کی گئی۔امیر انور نے کہا کہ متاثرہ کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ کے واقعے میں انہیں نسلی تعصب اور اسلامو فوبیا کا نشانہ بنایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے متاثرہ کے اہل خانہ کے خلاف حملے کی کوئی سنجیدہ تحقیقات کی کوشش نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ 23 جولائی کو مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک پاکستانی نوجوان پر پولیس کی جانب سے پرتشدد حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پاکستانی کمیونٹی نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
112