آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیو سے جڑی چار بڑی شخصیات کو طلب کر لیا

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور آڈیو سے منسلک چار بڑی شخصیات کو کمیشن نے 27 مئی کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر وکیل طارق رحیم اور مبینہ آڈیوز میں سینئر وکیل سے بات کرنے والے صحافی کو طلب کیا ہے۔

اٹارنی جنرل آفس چاروں افراد کو جاری کیے گئے نوٹسز کی تعمیل کرائے گا جب کہ کمیشن کا اگلا اجلاس 27 مئی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کے معاملے پر 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com