عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے گفتگو کی آڈیو منظر عام پر آگئی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کی امریکی رکن کانگریس میکسین مور واٹرز سے زوم پر ہونیوالی منظر عام پر آگئی ہے۔

زوم میٹنگ نے تمام راز کھول دیئے۔ مبینہ آڈیو میں عمران خان زوم میٹنگ میں امریکی کانگریس کی خاتون سے بات کر رہے ہیں۔

عمران خان نے امریکی خاتون سے تعارف میں کہا کہ 99 فیصد پاکستانی عمران خان کو چاہتے ہیں اور وہ مقبول ترین سیاسی رہنما ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں مجھے ٹانگ میں تین گولیاں لگیں، اس وقت ملک انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، ہم اس وقت تاریخ کے مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں۔

عمران خان نے ہمیشہ کی طرح اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کا ذمہ دار فوج اور دیگر اداروں کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہاں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور انٹیلی جنس ایجنسی بہت طاقتور ہیں۔

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کا الزام سابق آرمی چیف پر عائد کرتے ہوئے اپنے دور کی معاشی کارکردگی کو امریکی خاتون کے سامنے بہترین قرار دیا۔ عمران خان نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آپ میرے حق میں آواز بلند کریں۔زوم میٹنگ کے اختتام پر عمران خان اور ان کے ساتھی خوش نظر آئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔