تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں کی جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے کی آڈیو منظر عام پر آگئی 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں کی راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں جی ایچ کیو پر حملے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کنول شوز ب کا مبینہ کردار نظر آرہا ہے، جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا کنول شوز ب کا پیغام پارٹی کے خواتین ونگ کی دیگر خواتین تک پہنچا رہی ہیں۔

مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح آغا پی ٹی آئی کی کارکن سبرینہ سے کہہ رہی ہیں کہ مجھے ابھی جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میں اس لیے باہر نکلی ہوں کیونکہ میم کنول نکی ہوئی ہیں۔ جی ایچ کیو آنا ہے، میم کنول نے کہا ہے جی ایچ کیو جانا ہے ۔

فرح آغا کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا اور تمام سروسز بند ہیں۔ فرح آغا کی پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخندہ سے بھی بات ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ کے مقام پر اتنی بری   شیلنگ ہو رہی ہے۔ پولیس اور لڑکوں میں لڑائی ہورہی ہے، صدر جانے کے تمام راستے بند ہیں، فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ موجود ہیں، سماویہ ہیروئن بن کر آگے بڑھ رہی ہے

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں کارکنوں کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com