آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں،عدلیہ کو بدنام کیا جارہا، صبر، درگرز سے کام لے رہے ہیں، چیف جسٹس 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ آڈیو ٹیپس کے ذریعے عدلیہ کو بدنام کیا جا رہا ہے، ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں، ہم صبر او ر درگرزسے کام لے رہے ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ نگرا ن  حکومت کے قیام کے بعد انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے، صاف اور شفاف انتخابات ہماری ذمہ داری ہے، بیوروکریسی میں تبدیلیاں کرنا بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی اجازت سے تبادلے کرتی ہے اور الیکشن کمیشن خود نگران حکومت کو تبادلے کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔

قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، اختلافات کے بجائے ملک کے لیے سوچنا چاہیے ،چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں یکساں موقع ملنا چاہیے تاہم الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبدیلی کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کے الفاظ کو غلط سمجھا جاتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ آج تک صرف ایک ایماندار وزیر اعظم آیا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کے حوالے سے بھی ریمارکس دیئے اور کہا کہ عدلیہ پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں، ہم صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کی حفاظت کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا