آسٹریا چیمبر آف کامرس کے الیکشن11سے 13مارچ تک ہونگے،ندیم خان بطور امیدوار حصہ لیں گے

آسٹریا(رپورٹ: محمد عامر صدیق): آسٹریا چیمبر آف کامرس (ویل شارف کاما) کے انتخابات 11 مارچ سے 13 مارچ 2025 تک منعقد ہوں گے

، جن میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستانی کمیونٹی فورم اسٹریا کے صدر ندیم خان بطور امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔وہ (گرونے ویرت شارف) کی قیادت میں قائم کردہ پینل کا حصہ ہیں. پاکستانی تاجروں کے حمایت یافتہ امیدوار ندیم خان پلاٹس 2 سوائے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے حوالے سے نہ صرف پاکستانی کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے ہیں، بلکہ آسٹریا میں تارکین وطن کے کاروباروں کی آواز بننے کیلئے بھی پر عزم ہیں۔ اُن کی شرکت ان تمام کاروباری،ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے افراد کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے جو آسٹریا چیمبر آف کامرس (ویل شارف کاما) میں مؤثر نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ندیم خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کاروباریوں کے حقوق کا تحفظ اور غیر قانونی کاروباری رکاوٹوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہے

آسٹریا چیمبر آف کامرس (ویل شارف کاما) کے انتخابات ندیم خان پہلے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ وہ آسٹریا میں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی آسٹریا بھر میں اپنی معاشی سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ندیم خان نے کہا: اسٹریا میں کاروباری افراد کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ (ویل شارف کاما) کا حصہ بن کر تارکین وطن اور خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی کے ٹرانسپورٹروں، کاروباری حقوق کا تحفظ کروں۔ مجھے امید ہے کہ آسٹریا کے کاروباری حلقے میرے عزم پر اعتماد کریں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ آسٹریا چیمبر آف کامرس (ویل شارف کاما) کے انتخابات میں ندیم خان حصہ لینے والے واحد پاکستانی امیدوار ہیں۔ ان کی موجودگی نہ صرف کمیونٹی کے مفادات کی پاسداری کی ضمانت ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی تارکین وطن معاشرتی اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔آسٹریا کی پاکستانی مختلف سیاسی، کاروباری،سماجی، مذہبی اور تاجر برادری نے آسٹریا چیمبر آف کامرس (ویل شارف کاما) کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق رکھنے والے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ تاریخ 11 مارچ سے 13 مارچ 2025 کے دوران ندیم خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔