ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آئینی حیثیت اور صوبائی اور عام انتخابات کے وقت کے حوالے سے فیصلے کرنے کا اختیار صرف پاکستان کے اداروں کو ہے۔
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کر دئیے
آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اور عام انتخابات کی آئینی حیثیت، فزیبلٹی اور وقت سے متعلق فیصلہ کرنا صرف پاکستان کے اداروں کا اختیار ہے۔
الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔تحریک انصاف
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کے آئینی حقوق میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔
آئی ایم ایف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری پروگرامز کے تحت حکومتی سطح پر اہداف مقرر کیے گئے ہیں، اخراجات کو مختص کرنے یا دوبارہ ترجیح دینے یا اضافی محصولات بڑھانے کی مالی گنجائش موجود ہے۔
ایستھر پیریز نے مزید کہا کہ مالی صلاحیت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ضرورت کے مطابق آئینی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں
مزید پڑھیں
پنجاب میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے،مریم اورنگزیب
۔