جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ ، اسد عمر ،فرخ حبیب کی ضمانت مسترد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ ،لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال زبیر خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان سے تفتیش ہوئی ہے، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوئی، ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ان مقدمات پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی ابھی بنی ہے۔۔

عدالت نے زبیر خان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور دیگر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا جب کہ عدم تعمیل کی بنیاد پر فرخ حبیب اور اسد عمر کی عبوری ضمانت مسترد کردی اور دیگر تینوں شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ شاد مان میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com