جلائو گھیرائو کیس،فرخ حبیب اسد عمر ودیگر کی ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی گئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، فرخ حبیب اور مسرت جمشید چیمہ عدالت میں پیش ہوئے

عدالت نے استفسار کیا کہ تحقیقات میں کیا پیش رفت ہوئی ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان نے عدالت کو بتایا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فرخ حبیب ابھی تک تفتیش میں شامل نہیں ہوئے، مسرت جمشید چیمہ کے وکیل نے جواب دیا کہ ہماری طرف سے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی ختم ہو جائے تب بھی بیان ریکارڈ کرنا ہوگا۔
بعد ازاں عدالت نے اسد عمر، فرخ حبیب اور دیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com