اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)محکمہ داخلہ بلوچستان نے بارکھان واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ڈی آئی جی لورالائی ڈویژن کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ اور اسپیشل برانچ بارکھان کا ایک نمائندہ شامل ہے۔
پانچ رکنی جے آئی ٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، ٹیم کسی کو بھی اپنا ممبر نامزد کر سکتی ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ہم نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے اور واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں گے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واقعے سے قبل تمام کمشنرز کو نجی جیلوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، کمشنرز نے کہیں بھی کسی نجی جیل کی نشاندہی نہیں کی۔