ایران،ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے ملک میں فضائی سفر پر عائد پابندی ختم کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کے لیے ماحول کو محفوظ قرار دیا ہے جس کے بعد سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام پروازیں پیر کی رات 9 بجے تک منسوخ کردی گئی ہیں۔تاہم صورتحال سازگار ہونے اور فضائی سفر محفوظ ہونے کی یقین دہانی کے بعد سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد ائیرلائنز اب اپنے آپریشنز شروع کرسکتی ہیں۔اس سے قبل ایران میں وجہ بتائے بغیر ائیرلائنز کو آپریشنز روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹ آپریشنز بند کیے تھے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca