پاکستان ایئر لائنز کی یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی اٹھا لی گئی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی اٹھا لی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق آئی اے ایس اے نے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو سخت ترین معیارات پر پورا اترنے پر مبارکباد دی، پی آئی اے آئی اے ایس اے اور اس کے قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری جاری رکھے گی۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال کی انتھک کوششوں کے بعد یہ اہم سنگ میل حاصل کیا ہے، اس پابندی کے بعد اب پوری قوم اپنی قومی ایئر لائن پر دوبارہ یورپی سیکٹرز پر براہ راست سفر کر سکے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازوں پر پابندی اٹھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس پیشرفت پر وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوا بازی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ پابندی کے خاتمے سے پی آئی اے کی ساکھ اور مالی طور پر بھی مضبوط ہوگی۔ اس سے فائدہ ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کی یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی اٹھا لی گئی ہے اور مذکورہ پابندی کا خاتمہ ایک یادگار موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی اور شہری ہوابازی نے حفاظتی معیارات کو یقینی بنانے میں حاصل کی ہے اور پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca