اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بینک آف کینیڈا کی جانب سے شرح سود میں مسلسل اضافہ کرنے کے ایک سال بعد، اقتصادی ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ مرکزی بینک اگلے اعلان میں شرح سود میں اضافہ نہیں کرے گا۔
CIBC کے اقتصادیات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر Karin Charbonneau نے کہا کہ اگلے ہفتے بینک اپنی شرح سود کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا اور امید ہے کہ بینک اس بار ان شرحوں میں اضافہ نہیں کرے گا۔تازہ ترین معاشی اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افراط زر کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مارچ سے مرکزی بینک نے اپنی شرح سود میں صفر سے شروع ہوکر 4·5 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ سال 2007 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
جنوری میں آٹھویں شرح سود میں اضافے کا اعلان کرنے کے بعد، بینک آف کینیڈا نے کہا کہ وہ معیشت کو طے ہونے کا وقت دینے کے لیے شرح میں اضافے کو عارضی طور پر روک دے گا۔ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود سے متعلق اگلے فیصلے کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا۔