کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں موجود خوبصورت نیاگرا آبشار جسے ہر سال 40لاکھ سیاح وزٹ کرتے ہیں

یہ آبشار کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو اور امریکہ کی ریاست نیویارک کے درمیان واقع ہے۔اسے پہلی بار 1678ء میں فادر لوئس ہپی پن نے دریافت کیا۔ 1759ء میں سیورڈی لاسالی نے یہاں ایک قلعہ "فورٹ کاؤنٹی” قائم کیا جس کا نام بعد ازاں "فورٹ نیاگرا” ہو گیا۔ انگریزوں نے سر ولیم جانسن کی زیر قیادت جنگ میں یہ قلعہ فرانسیسیوں سے چھینا۔ 1819ء میں دریائے نیاگرا کو امریکا اور کینیڈا کے درمیان سرحد تسلیم کیا گیا اور 1848ء میں نیاگرا کو قصبے کا درجہ دے دیا گیا۔ یہی قصبہ 1892ء میں شہر کا روپ اختیار کر گیا۔

امریکا اور کینیڈا سے بذریعہ ہوائی جہاز، سڑک یا ریل گاڑی نیاگرا پہنچا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بذریعہ نیاگرا رابطہ ریل سے ہی ہے جہاں دریائے نیاگرا پر دو پل واقع ہیں جن میں سے "”قوس قزح پل” بہت مقبول ہے جو 1941ء میں تعمیر ہوا اور اس کا تعمیراتی حسن آج بھی برقرار ہے۔ قوسی شکل میں تعمیر کردہ یہ پل امریکا اور کینیڈا کے درمیان مصروف ترین گذر گاہ ہے۔

آبشار کا زیادہ حسین حصہ کینیڈا کی جانب ہے جس کے لیے قوس قزح پل سے بذریعہ گاڑی یا پیدل کینیڈا میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔ امریکا اور کینیڈا کے شہریوں کو سرحد عبور کرنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ دیگر ممالک کے باشندوں کے لیے ویزا لازمی ہے۔
دریائے نیاگرا شمالی امریکہ کی دو عظیم جھیلوں ایری اور اونٹاریو کو جوڑتا ہے درحقیقت، نیاگرا آبشار کے تین بڑے حصے ہیں، جن میں سے سب سے بڑا اور سب سے زیادہ متاثر کن کینیڈا کی طرف ہے اور اسے گھوڑے کی نالی کی شکل کی وجہ سے ہارس شو کہا جاتا ہے
اس آبشار کی لمبائی 173 فٹ اور چوڑائی 2500 فٹ ہے. امریکہ کی طرف بہنے والی آبشار کو امریکن آبشار کہا جاتا ہے جو 182 فٹ لمبی اور 1100 فٹ چوڑی ہے. تیسری نسبتاً چھوٹی آبشار کو برائیڈل ویل کہتے ہیں . ان تینوں آبشاروں سے فی سیکنڈ 202،000 کیوبک فٹ پانی گرتا ہے یعنی تقریباً 100،000 ٹن پانی 180 فٹ کی بلندی سے ایک منٹ میں گرتا ہے اور ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر سے 40 لاکھ سیاح ہر سال اس شاندار نظارے کا دورہ کرتے ہیں. کشتی کے ذریعے سیاح نیاگرا آبشار کا بہت قریب سے نظارہ بھی کر سکتے ہیں. جبکہ آبشار کے پانی سے بننے والی خوبصورت قوس قزح کا فضائی نظارہ حاصل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی پروازیں بھی ہیں .
نیاگرا فالس کے علاقے کو دونوں ممالک میں قومی پارک کا درجہ حاصل ہے اور اسے امریکہ میں نیاگرا ریزرویشن اسٹیٹ پارک اور کینیڈا میں کوئین وکٹوریہ نیاگرا پارک کہا جاتا ہے.

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔