چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ ہوگیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ ہوگیا۔بنچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام کیسز بھی ڈی لسٹ کر د ئیے گئے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیسز ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے، بینچ کے سامنے آج 12 کیسز کی سماعت ہونی تھی۔

سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 کے کیسز کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔

بینچ نمبر 2 کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بینچ نمبر 2 کے نئے کیسز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com