اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیاچیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ترمیمی بل سینیٹر عبدالقادر نے پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ایک کیس میں برسوں لگ جاتے ہیں سینکڑوں کیس عدالتوں میں زیر التوا ہیں
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ترمیمی بل کی اپوزیشن نے مخالفت کی تو وزیر قانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پڑھے بغیر تجدید کرنا اچھا عمل نہیں، ہمیں پشاور حکومت کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ججوں کی تعداد دس جبکہ وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود ہم وہاں دس جج دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم دو ججز بڑھانے کو تیار ہیں لیکن اس سے زیادہ تعداد بڑھانے کو تیار نہیں
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ججز میں اچانک اضافے کا پس منظر ہے۔ پہلے سپریم کورٹ کا احترام کریں اور پی ٹی آئی کو سیٹیں دیں۔
56