148
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں، بل دینا ہی پڑے گا، معاہدہ ہر صورت پورا کریں گے۔
اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کے معاملے میں آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ ہی جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے انحراف کریں گے، میں نے اپنے وزراء کو کام کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے، جو کام نہیں کر سکتے وہ بتائیں کہ وہ کیوں نہیں کر سکتے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔ علاوہ ازیں انوار الحق کا کڑ نے کہا کہ پروفیشنل کابینہ بنائی گئی، آئین نے سینیٹ میں ٹیکنوکریٹس کے لیے جگہ بنائی ہے۔