علامہ محمد اقبال ایک عظیم شاعر، ادیب، فقیہ، سیاست دان اور بیسویں صدی کی تحریک پاکستان کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کی شاعری آج بھی خون کو گرماتی ہے۔
شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر اور لاہور سے حاصل کرنے کے بعد وہ 1905 میں برطانیہ سے وکیل بنے اور بعد میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
1910 میں وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے فکری اور سیاسی طور پر بکھرے ہوئے مسلمانوں کو شاعری کے ذریعے نیند سے بیدار کیا۔
علامہ محمد اقبال کی شاعری نے مسلمانان ہند میں ایک نئی روح پھونک دی۔ انہیں نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں، علامہ اقبال نے بھی نوجوانوں کو شاہین اور عقاب جیسے القابات سے پکارا تھا۔
علامہ اقبال کو دور جدید کا صوفی مانا جاتا ہے، شاعری کا بنیادی رجحان تصوف اور احیائے اسلام کی طرف تھا۔ ان کا فلسفہ پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، زبور عجم، بال جبریل، ضرب کلیم، جاوید نامہ اور پیام مشرک شامل ہیں۔
پاکستان کے مصور علامہ اقبال کو 21 اپریل 1938 کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔