انہوں نے کہا کہ میں نے 9 سال کی عمر سے قرآن پاک سیکھنا شروع کیا، والد آیات پڑھا کرتے تھے اور میں انہیں سن کر یاد کرنے کی کوشش کرتا، والد سے سننے کے بعد میں ان آیات کو کئی بار پڑھتا ۔قاری سلمان المرغلانی نے بتایا کہ میرا روزانہ کی بنیاد پر ایک شیڈول تھا کہ ایک یا ڈیڑھ صفحات کے اسباق کو میں حفظ کروں گا اور انہیں مکمل حفظ کرنے کے لیے انہیں کئی بار دہرانا ضروری تھا، میں نے روزانہ اس اصول پر عمل کیا۔ .اپنی زندگی پر قرآن مجید کے معجزاتی اثرات کے بارے میں حافظ المرغلانی نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ میری زندگی بہت آسان ہو گئی ہے، میں اللہ کی کتاب حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی آسانی سے حاصل کر رہا تھا، سکول، کالج اور یونیورسٹی کا عمل بھی بہت آسان ہو گیا، میرے لیے ہر دروازہ کھل گیا۔
173