پولیس شہداء کا خون ریاست کی بنیاد ہے،کبھی نہیں بھولیں گے، مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کا مقدس خون ہماری ریاست کی بنیادوں میں شامل ہے، جسے ہم کبھی نظرانداز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز میں امن و امان قائم کیا۔ کوئی ماں اپنے بیٹے سے محروم ہوئی، کسی خاتون کا سہاگ چھن گیا اور کئی بچے اپنے والد کے سائے سے محروم ہو گئے تاکہ ہم پرسکون زندگی گزار سکیں۔

پنجاب کے ہر محلے اور گلی میں جو امن ہے، وہ کسی شہید کی آخری سانس کا ثمر ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ان عظیم ماؤں کو سلام جنہوں نے اپنے لعل وطن پر قربان کیے، اور ان سپوتوں کو خراجِ تحسین جنہوں نے کبھی سر جھکانے کو قبول نہ کیا۔ پولیس کے شہداء کا خون ریاست کا سب سے مضبوط ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل طاقت وہ جوان ہیں جنہوں نے گولیوں کے سامنے ڈٹ کر سینہ سپر کیا اور ایک قدم پیچھے نہ ہٹے۔ ہم شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں گے۔

پنجاب حکومت صرف زبانی دعووں تک محدود نہیں، بلکہ شہداء کے اہل خانہ کی عملی مدد، فلاحی پیکیجز اور ہر طرح کے ممکنہ تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔اختتام پر مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کا لہو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔