اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی لندن کے علاقے مے فیلڈ روڈ کے ایک گھر سے تین لاشیں ملی ہیں جن میں دو بچے اور ایک 47 سالہ خاتون شامل ہیں۔
تینوں کی موت کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بچے خاتون کے بیٹے ہیں جن کی عمریں 7 اور 9 سال ہیں۔ موت کی وجہ جاننے کے لیے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی لندن میں ہونے والی تین اموات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ 9 مارچ کی صبح تقریباً 12 بجے پولیس کو کال موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گھر سے تین لاشیں برآمد کیں