بھارت سے کینیڈا آنے والی 19 سالہ لڑکی کی لاش برآمد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے ہیلی فیکس شہر میں وال مارٹ اسٹور کی بیکری سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔ ہیلی فیکس ریجنل پولیس (HRP) نے کہا کہ انہیں ہفتہ کی رات 9:30 بجے کے قریب 6990 ممفورڈ روڈ پر والمارٹ میں بلایا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی سٹور پر کام کرتی تھی تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کی لاش ایک بڑے واک ان اوون کے اندر سے ملی تھی۔

میری ٹائم سکھ سوسائٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ لڑکی ان کی کمیونٹی کی رکن ہے، یہ ہمارے اور اس کے خاندان کے لیے بہت افسوسناک ہے۔ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لیے یہاں آئی تھی لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ معلومات کے مطابق لڑکی حال ہی میں ہندوستان سے کینیڈا آئی تھی۔خاتون کی موت کی تحقیقات کے لیے ہفتہ کی رات سے دکان بند ہے۔ HRP کانسٹیبل مارٹن کروم ویل نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش پیچیدہ ہے۔ ہیلی فیکس ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے ترجمان نے کہا کہ بیکری اور وال مارٹ اسٹور پر کام روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca