50
احتجاج ختم ہونے کے بعد علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے گھر بھیج دیا گیا, لاش کو 11 بجے دوبارہ رحمانیہ آبپارہ مسجد لایا جائے گا اور یہاں سے پارلیمنٹ کے سامنے لے جایا جائے گا. نماز جنازہ پارلیمنٹ کے سامنے ادا کی جائے گی.
قبل ازیں سنی علماء کونسل کے کارکنوں نے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی لاش کو چوک میں رکھ کر احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے آبپارہ چوک اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کا بہاؤ معطل تھا