146
پولیس اور ریسکیو کے لوگ تاحال لاش نکالنے میں ناکام ہیں، بچے کی لاش کو نکالنے کے لیے لوہے کی راڈ کا استعمال کیا جائے گا جب کہ لاش کی شناخت کے لیے ماں اور لواحقین موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کپڑوں اور کپڑوں کے سائز کی بنیاد پر بچہ وہی بچہ ہے جسے محکمہ جنگلات کے عملے نے بتایا ہے۔واضح رہے کہ طالبعلم ٹریل فائیو، مارگلہ ہلز، اسلام آباد سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیاتھا۔ طلحہ اپنے دوستوں کے ساتھ پیدل سفر کرنے گیا تھا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے سے طلحہ کی گمشدگی کی خبر سامنے آئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی