اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے مشہور ترین امپائر علیم ڈار نے بنگلہ دیش آئرلینڈ ٹیسٹ میچ کے ساتھ اپنے طویل کیریئر کا خاتمہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستانی امپائر علیم ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے آخری بار بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان 4 سے 7 اپریل تک واحد ٹیسٹ میں امپائرنگ کی تھی۔بنگلہ دیش کی فتح اور میچ کے اختتام کے ساتھ ہی علیم ڈار کے شاندار کیریئر کا خاتمہ ہوگیا، علیم ڈار کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیم نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
Bangladesh and Ireland players lined up in a guard of honour for umpire Aleem Dar 👏
He officiated in his last Test as an ICC Elite Panel umpire pic.twitter.com/4TftLkCA0V
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 7, 2023
واضح رہے کہ علیم ڈار نے 439 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، انہوں نے 145 ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز کو سپروائز کیا۔
علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے۔ وہ 2004 میں امپائروں کے ایلیٹ پینل میں شامل ہوئے۔اس کے علاوہ علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ حاصل کیا۔