سکاٹش نیشنل پارٹی کی ایبرڈین کانفرنس میں غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کے لیے متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔قرارداد میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کے لیے اقوام متحدہ کے مطالبے کی حمایت کرے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید
وزیراعظم حمزہ یوسف کی اہلیہ نادیہ النخلہ نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کے 5 رشتہ دار بھی زخمی ہوئے ہیں۔برطانوی پاکستانی وزیر کی اہلیہ نادیہ النخلہ نے کہا ہے کہ غزہ میں ڈرون حملوں سے ان کے رشتہ دار جن میں ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے زخمی ہوئے ہیں۔نادیہ نے مزید کہا کہ ان کی والدہ کو خود بچے کے جسم سے ڈرون کا ٹکڑا ہٹانا پڑا
مزید پڑھیں
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،شہیدفلسطینیوں کی تعداد3000 تک ہوگئی
خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فوج کے اسپتال پر حالیہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔اسرائیلی طیاروں نے اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملے، مریضوں اور پناہ لینے والے شہریوں کو شہیدکیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں ایک اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔