غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ نے الزام لگایا کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے مظاہرین کا مقصد اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔وزیر داخلہ کے متنازعہ بیان پر ارکان پارلیمنٹ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔سکاٹش لیبر پارٹی کے رہنما انس سرور نے کہا کہ سائلا بریورمین کا بیان نفرت کی ایک زنجیر کی کڑی ہے جو کمیونٹیز کے درمیان تناؤ کو ہوا دے گا۔برطانوی ٹوری بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ سیویلا بریورمین کمیونٹیز کو تقسیم کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتی۔دوسری جانب رکن اسمبلی افضل خان نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کے احتجاج کو نفرت مارچ قرار دینا سویلا بریورمین کا انتہائی خطرناک اور بے بنیاد بیان ہے۔
348