اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کیر اسٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس موقع پر اسٹارمر اور بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔واضح رہے کہ نومنتخب برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نیٹو کے 75 ویں سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر ہیں۔