غزہ کی صورتحال ،برطانوی وزیراعظم کا نیتن یاہو اور فلسطینی صدر سے رابطہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی وزیراعظم سر کیر اسٹارمر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے اسرائیلی وزیراعظم اور فلسطینی صدر کو فون کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق کیئر سٹارمر نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا اور غزہ میں جنگ زدہ لوگوں تک انسانی امداد کی رسائی کو تیز کرنے کا کہا۔دریں اثناء وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے بھی نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ مسئلے کے مستقل اور طویل مدتی حل کے لیے دو ریاستی حل پر توجہ مرکوز کریں، نیز فلسطینی اتھارٹی کو اپنی انتظامیہ چلانے کے لیے مالی وسائل فراہم کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ وہ امن کی خواہش اور ان کے ناقابل تنسیخ حقوق پر اپنے موقف کی بنیاد پر اپنی پالیسی کے ساتھ ہیں۔ قطر، امریکہ اور مصری مذاکرات کار مبینہ طور پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے غزہ میں جاری بدترین جنگ کو روکنے کی امید ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی اس جنگ میں اسرائیلی بمباری سے 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔