مساجد پر حملہ کرنے والے سفاک درندے،دہشتگردوں کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے،وزیر داخلہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد کی مسجد خدیجتہ الکبریٰ کا دورہ کیا، مغرب کی نماز ادا کی اور خودکش دھماکے کے مقام کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ معصوم نمازیوں اور مساجد پر حملے کرنے والے دہشت گرد خارجی سفاک عناصر ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو غیر ملکی پشت پناہی حاصل ہے اور دشمن پاکستان کے امن، یکجہتی اور ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم قوم ان کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء میں اسلام آباد کے آئی جی کا کزن بھی شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہمسایہ ملک کی مداخلت شامل ہے اور بھارت کی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کیے جا چکے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن پاکستان کی قوم اور سکیورٹی ادارے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں