190
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایک کرپٹ آئی جی کی سربراہی میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف ایسے وقت میں کریک ڈاؤن کر رہی ہے جب قومی انتخابات میں چند ماہ باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری کا ہاتھ ہوگا،عمران خان
انہوں نے کہا کہ جب یونین کونسل ایف ٹین سے ہمارے چیئرمین اور ابھرتے ہوئے نوجوان رہنما افضل خان جیسے نوجوان کسی تحریک کا حصہ ہوتے ہیں تو پولیس کاظلم ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے ۔