اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 107 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 107 فلسطینی شہید اور 145 زخمی ہوئے۔ فلسطینی شہداء کی کل تعداد 29 ہزار ہو گئی۔رمضان تک اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیے جانے کے بعد اسرائیل نے رفح میں زمینی کارروائی کا اعلان کیا تھا تاہم یورپی یونین نے اسرائیل کو رفح پر پیش قدمی کے خلاف خبردار کیا تھا۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ رفح پر حملہ 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔دوسری جانب حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوج پر حملہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے پاس خفیہ سرنگوں کا نیٹ ورک موجود ہے جو غزہ کی پٹی میں حماس کے قائم کردہ نیٹ ورک سے زیادہ جدید ہے جس کا دائرہ اسرائیل تک پھیلا ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔