261
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے ٹیلی کام کمپنیوں اور حکومتی ریونیو کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل سے انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے ٹیلی کام سیکٹر کو 20 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ 82 کروڑ اس سے وابستہ لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔
انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ڈیجیٹل ادائیگیاں، کریڈٹ کارڈز بھی متاثر ہوئے ہیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 12.50 کروڑ ہے اور منگل کی رات سے موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش سے موبائل کمپنیوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹیکس ریونیو بھی کم وصول ہوتا ہے۔