200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 2 روزہ سرکاری تعطیل ہوگی، جمعرات اور جمعہ کو وفاقی ملازمین کی چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو چھٹیاں ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔